ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس لیڈر سندیپ دکشت کا مودی حکومت پر حملہ، سرجیکل اسٹرائک کو بتایا ’ڈرامہ‘

کانگریس لیڈر سندیپ دکشت کا مودی حکومت پر حملہ، سرجیکل اسٹرائک کو بتایا ’ڈرامہ‘

Mon, 01 Jan 2018 23:05:11    S.O. News Service

نئی دہلی ،یکم جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس لیڈر سندیپ دکشت نے سرجیکل اسٹرائک کو لے کر مودی سرکار پر حملہ کیاہے۔ انہوں نے 2016میں بڑے حملے کے بعد ہندوستانی فوج کے ذریعہ پی او کے میں کی گئی سرجیکل اسٹرائک کو ’ڈرامہ‘ قرار دیا ہے۔ دکشت نے کہا کہ اس ڈرامے کا کوئی اثر نہیں ہوا۔واضح رہے کہ این ڈی اے حکومت کے وقت میں یہ سرجیکل اسٹرائک ہوئی تھی۔29ستمبر2016 کو ہندوستانی فوج کے جوانوں نے ایل او سی پار کر کے پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں سرجیکل اسٹرائک کی تھی۔ اس کارروائی میں کئی دہشت گرد مارے گئے تھے اور ان کے کئی لانچ پیڈرس تباہ کر دئیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے (پلوامہ دہشت گرد حملہ) ایک بات بالکل واضح ہے کہ سرجیکل اسٹرائک کا پورا ڈرامہ اور پاکستان پر ان کی پالیسیاں کام نہیں کررہی ہیں۔ ہمیں اس پر غورکرنا ہوگا اور مجھے نہیں لگتا کہ یہ سرکار ہماری سرحدوں کو حفاظت کرنے کی اہل ہے۔ ایک طرف آپ کہہ رہے ہو کہ پاکستان جیسا کوئی دشمن نہیں ہے اور دوسری طرف آپ این ایس اے میٹنگ کر رہے ہیں۔اتوار کو پلوامہ میں ہوئے دہشت گردی حملے میں سی آر پی ایف کے جوان شہید ہوگئے تھے۔ دہشت گرد دیر رات ٹریننگ سینٹر میں گھسنے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے پہلے گرینڈرس فائر کئے اور پھر بے تحاشہ فائرنگ شروع کردی تھی۔جوانوں کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گردوں کو مار گرایاگیا تھا۔


Share: